حیدرآباد۔24 نوبمبر (اعتماد نیوز) آندھرا پردیش میں جونیر ڈاکٹروں کی جانب
سے جاری ہڑتال شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ چنانچہ آج ان کے ہڑتال کو ختم
کرنے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے جاری بات چیت بھی ناکام ہوگئی۔ بتایا
جاتا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے
جونیر ڈاکٹروں کو کم از کم ایک سال تک
کے لئے مواضعات میں خدمات انجام دینے کا لزوم غیر مناسب ہے۔ لیکن حکومت کی
جانب سے اس پر زور دیا جا رہا ہے۔ جونیر ڈاکٹروں نے کہا کہ جب تک اس قانون
میں تبدیلی نہیں کی جائیگا اس وقت ہڑتال کی برخواستگی کا سوال ہی پیدا نہیں
ہوتا۔